Wednesday, 6 June 2012

رقص کی ویڈیو میںدکھائی جانے والی پانچوں لڑکیاں قتل کردی گئیں ،متاثرہ لڑکے کے بھائی کا دعوی



کوهستان واقعہ کے متاثرہ ایک لڑکے کے بھائی افضل خان نے دعوی کیا ہے کہ رقص کی ویڈیو میں دکھائی جانے والی تمام پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے.
سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افضل خان کا کہنا تھا کہ جرگے نے انھیں اور ان کے بھائی کو قتل کرنے کے لیے چالیس سے پچاس افراد کو بھیجا تھا.افضل خان نے کہا کہ اب پانچ لڑکیوں کے قتل کے بدلے ان کے خاندان کے پانچ مردوں کوبھی مار دیا جائے گا.متاثرہ لڑکے کے بھائی نے کہا کہ جرگے کے حکم پر پانچوں لڑکیاں 30 مئی کو قتل کردی گئی ہیں اور اس کے پاس قتل کے چار گواہ موجود ہیں.خان نے کہا کہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے مولانا جاوید نے پانچ لڑکیوں اور دو لڑکوں کے قتل کا فتوی دیا تھا.

No comments:

Post a Comment