Wednesday, 6 June 2012

عاطف کیانی وفاقی نظامت تعلیمات کی ویب سائٹ پر بدستور ڈائریکٹر جنرل موجود



تین ہفتے قبل عدالتی حکم پر ہٹائے جانے والے عاطف کیانی کا نام وفاقی نظامت تعلیمات کی ویب سائٹ پر بدستور بطور ڈائریکٹر جنرل موجود ہے.
 اٹھارہ مئی کو سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شہناز ریاض  کی درخواست پر سماعت کے دوران وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کو حکم دیا تھا کہ ٹھرڈ ڈویژن میں بی اے پاس ڈارئکٹر جنرل کو فورا عہدے سے ہٹایا جائے.تاہم وفاقی نظامت تعلیمات کی ویب سائٹ پر ابھی بھی عاطف کیانی بدستور ڈارئکٹر جنرل ہیں.واضح رہے کہ عاطف کیانی پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے ڈائریکٹر جنرل ہیں اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا چارج انھیں اضافی طور پر دیا گیا تھا.دریں اثنا سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نئی ڈی جی ڈاکٹر شہناز ریاض کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں .پی ایچ ڈی کی حامل خاتون کو کبھی کیڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جاتا ہے اور کبھی جب وہ دفتر پہنچتی ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ ان کی سیٹ پر سابق ڈی جی عاطف کیانی قبضہ جمائے بیٹھے ہیں.

No comments:

Post a Comment