Friday, 15 June 2012

پانچ روز گزرنےکے باوجود مفتی ارشاد حسین سعیدی بازیاب نہ ہو سکے


تحریک منہاج القرآن سندھ کے رہنماء اور منہاج یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر مفتی ارشاد حسین سعیدی کو پانچ روز گزر جانے کے باوجود مغویوں کے چنگل سے بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے.
مفتی ارشاد سعیدی کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے اپنے سیکورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا تھا.بعد ازاں ارشاد سعیدی کی گاڑی نمبر اے ایس آئی 192 حیدر آباد کے قریب سے مل گئی تاہم ان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا.ذرائع کے مطابق ملزمان نے مفتی ارشاد سعیدی کے بھائی عمران بھٹہ کو ان کے فون کرکے تین کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے.

دوسری جانب سنئیر افسران پر مشتمل  پولیس ٹیم نے حیدر آباد ،جام شورو اور ٹنڈوآدم میں چھاپے مار کر چھ مشتبیہ افراد کو حراست میں لیا یے تاہم ابھی تک اصلی ملزمان کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے.

مفتی ارشاد سعیدی کا شمار تحریک منہاج القرآن کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے اور تحریک کے مرکزی راہنماؤں نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ان کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کر رکھا ہے.

No comments:

Post a Comment