معروف سماجی راہنماء عبدالستار ایدھی کو طالبان کی جانب سے اغواء کئے جانے کا خطر ہ ہے جس کےبعد انہیں سیکورٹی مہیا کر دی گئی ہے.
ایک سنئیر پولیس افسر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان کی ہٹ لسٹ میں عبدالستار ایدھی کے علاوہ دو سنئیر پولیس افسران کے نام بھی شامل ہیں.سنئیر پولیس افسر کے مطابق طالبان عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر ان کے بدلے اپنے اہم قیدی چھڑوانا چاہتے ہیں.واضح رہے کہ 85 سالہ عبدالستار ایدھی ملک کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ چلارہے ہیں جن میں ایمبولینس سروس کے علاوہ خواتین اور بچوں کے حوالے سے سینٹرز بھی شامل ہیں.
No comments:
Post a Comment