تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے باعث چئیرمین عمران خان پارٹی الیکشن موخر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.
ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلی قیادت نے اختلافات ختم کرنے اور پارٹی الیکشن کے حوالے سے کئی اجلاس کیے تاہم کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام ہوگئی.اس سے قبل عمران خان نے تمام صوبائی تنظمیوں کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا.ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی،سردار سکندر حیات بوسن اور سیف اللہ نیازی سمیت پارٹی کے دیگر سنئیر رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیاتھا کہ پارٹی الیکشن کے بجائے آیندہ عام انتخابات پر توجہ مرکوز کی جائے.عمران خان نے اپنے فیصلے کے جواز کے طور پر پارٹی کی رکنت سازی مہم میں توسیع کردی ہے تاہم اس کے خاتمے کی بھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی.
No comments:
Post a Comment