Sunday, 17 June 2012

بالی ووڈ ہیرو سلمان خان اب مفت میں نہیں ملیں گے



فلم "وانٹڈ " کی شاندار کامیابی کے بعد سلمان خان کو جیسے پر لگ گئے ہیں ،فلموں کا معاضہ تو اپنی جگہ اب دنگ خان نے پروگرامز اور تقریبات میں شرکت کے لیے بھی ایک کروڑ پچھتر لاکھ کا مطالبہ کردیا ہے.

ذرائع کے مطابق سلو بھائی مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوت اب تب وصول کریں گے جب انہیں ان کی پسند کے مطابق معاوضہ دیا جائےگا.رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو حال ہی میں دبئی میں ہونے والی دو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی جو انھوں نے کم معاوضے کے باعث رد کردیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے ایک کروڑ پچھتر لاکھ کا مطالبہ کیا تھا.سلمان خان کے حالیہ اقدام پر لگتا ہے کہ سٹار اپنی کامیابیوں کو اب خوب خوب کیش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں.وہ لوگ جو خواہش رکھتے ہیں دبنگ خان سے ملنے کی ان کے لیے مشورہ یہ ہے کہ ابھی سے رقم اکٹھی کرنا شروع کردیں.

No comments:

Post a Comment