Monday, 18 June 2012

لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام بپھر گئے،وفاقی وزراء کے گھروں پر حملے،گارڈز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا


پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اورلوڈ شیڈنگ کے ستا ئے عوام تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں،


میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور،راولپنڈی ،فیصل آباد ،خانیوال ،اوکاڑہ اور بورے والا سمیت پنجاب کے  مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے واپڈا اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کیے اور توڑ پھوڑ کی ہے.
خانیوال میں صورتحال اس وقت تشویشناک ہو گئی جب  مظاہرين نے وزيراعظم کے معاون خصوصي احمد يار ہراج اور چير مين ايرا سردار حامد يار ہراج کي کوٹھي کا گھيراؤ کرليا. پتھراؤ کے بعد گارڈز کي فائرنگ سے تين مظاہرين زخمي بھي ہوئے، جن ميں سے ايک زخموں کي تاب نہ لاکر اسپتال ميں چل بسا.واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے.


No comments:

Post a Comment