وزیر داخلہ رحمن ملک نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے سے تمام کرپٹ عناصرکا خاتمہ کیا جائے۔
ئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے فیاض احمد لغاری نے وزیر داخلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. ملاقات میں امن وامان کی صورت حال، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے فیاض لغاری کو ہدایت کی کہ تمام ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جائے تاکہ، ان کا مکمل ریکارڈ ایک جگہ مرتب کر نے کے ساتھ ساتھ انسانی سمگلروں کے خلاف موثر کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکے.رحمن ملک نے ڈی جی ایف آئی اے سے اینٹی کرپشن رپورٹ بھی طلب کر لی.
No comments:
Post a Comment