امریکی محکمہ دفاع نے کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ دو ہزار دو سے اب تک پاکستان کے لیے 8.8 ارب ڈالرمنظور کیے گئے ہیں.
محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ وزیر خزانہ کے دعوی کو زیر بحث نہیں لانا چاہتے تاہم پاکستان کے لیے 8.8 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں منظور کی گئ ہیں.ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو آخری مرتبہ 633 ملین ڈالر دسمبر دو ہزار دس میں ادا کیے گئے.واضح رہے کہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا نے 1.2 ارب ڈالر ابھی تک ادا نہیں کیے جو وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلے ہی خرچ کر چکا ہے.
No comments:
Post a Comment