بالی ووڈ مین آیٹم کوئین کہلائے جانے والی ملائکہ آروڑہ فلم "ہیروئین کے آیٹم نمبر میں اپنی دوست کرینہ کپور کی پرفارمنس سے متاثر ہو گئی ہیں.
شوبز ذرائع کے مطابق ملائکہ ریلٹی ٹی وی شو میں بطور جج مدعو تھیں جس کے ایک طرف فلم ہیروئین کا سیٹ بھی لگا ہوا تھا.سیٹ پر اس وقت کرینہ کپور آیٹم سانگ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جسے دیکھنے کے لیے ملائکہ آروڑہ بھی آن پہنچیں.آیٹم نمبر میں کرینہ کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر ملائکہ آروڑہ انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکیں.اگر چہ ایک ایسی اداکارہ جسے خود آیٹم نمبر کے حوالے سے ایک مثال سمجھا جاتا ہے ،اس کے لیے کافی مشکل ہو گا کسی اورکی اس حوالے سے تعریف کرئے ، تاہم ملائکہ نہ صرف یہ کہ کرینہ کی پرفارمنس سے متاثر ہوئیں بلکہ انھوں نے اپنی دوست کو بھرپور داد بھی دی.
No comments:
Post a Comment