انجلينا جولي نے اپنے ہونے والے شوہر براڈ پٹ کے قريبي دوست، اداکار جارج کلوني کو خبردارکياہے کہ اگر شادي کي تقريب ميں کوئي ڈرامے بازي کي گئي تو ان کي خير نہيں.
یاد رہے کہ براڈ پٹ اور جارج کلونیو قتا فوقتا ايک دوسرے کے نام سے دوسروں کو بے وقوف بناتے رہتے ہيں تاہم انجيلينا جولي اس صورت حال سے بالکل خوش نہيں ہيں. انہوں نے براڈ پٹ کے قریبی دوست کو خبردار کيا ہے کہ شادي کے موقع پر ان کے مہمانوں سے ايسا کوئي مذاق نہيں ہونا چائيے.خبروں کے مطابق اس سلسلے ميں بريڈ پٹ بھي جيورج کلوني سے بات کر چکے ہيں، اور انہوں نے بھي شادي کے موقع پر اپنے بيسٹ فرينڈ کو ڈرامے بازي سے گريز کرنے کي گزارش کي ہے.تاہم شاید 48 سالہ پٹ یہ بات بھول گئے کہ وہ اس سے قبل خود ہی کہہ چکے ہیں کہ جارج کلونی سے مذاق کا سلسلہ انھوں نے شروع کیاتھا ،اب اگر کالونی ان کی شادی کے موقع پر کوئی ایسی حرکت کرتےہیں تو الزام بھی نئے نویلے دولہا کے سر جانا چاہے.
No comments:
Post a Comment