معروف برطانوی صحافی اور سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیر کے مشیر خاص الیسٹر کیمبل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت پر آٹھ سیکنڈ میں ایٹم بم چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
برطانوی اخبار گارڈین نے الیسٹرکیمبل کی ڈائری کے کچھ حصے شائع کیے ہیں جن میں پاکستانی فوجی حکام سے ان کی ملاقاتون کا احوال بھی شامل ہے.السٹر کیمبل نے 5 اکتوبر دوہزار ایک کو برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیاتھا.السٹر کیمبل کے مطابق اسلام آباد میں ایک عشائیے کے دوران انہیں ایک پاکستانی جنرل نے بتایا کہ بھارت پر ایٹم بم چلانے کے لیے پاکستان کو صرف آٹھ سیکنڈ کا وقت درکار ہے.برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحانہ رویے سے تنگ جرنیلوں نے ان سے کہا کہ بھارت کو بتادیں کہ انہیں ایٹم بم کو میزائل پر اپ لوڈ کرنے میں صرف آٹھ سیکنڈ لگیں گے.
No comments:
Post a Comment