Sunday, 17 June 2012

کوئٹہ میں یونیورسٹی بس کے قریب دھماکہ ،تین طلباء جاں بحق ہو گئے



کوئٹہ کے علاقے سمنگلي روڈ پر  يونيورسٹي کي بس کے قريب دھماکا ہوا جس کے نتيجے ميں کم از کم 3طلباء جاںبحق جبکہ 20طلباء سميت 35سے زائد افراد زخمي ہو گئے ہیں.


 ابتدائی اطلاعات کے مطابق  بلوچستان يونيورسٹي آف انفارمينش ٹيکنالوجي کي بس سمنگلي روڈ سے گذر رہي تھي کہ سڑک کنارے نصب باروي مواد دھماکے سے پھٹ گيا. دھماکے سے بس کو ذبردست نقصان پہنچا جبکہ قريب سے گذرنے والے رکشہ اور موٹر سائيکل سوار بھي متاثر ہو ئے. دھماکے سے جائے وقوع پر تين فٹ گہرا گڑھا پڑ گيا جبکہ يونيورسٹي کے طلباء سميت35سے زائد افراد زخمي ہو گئے جنہيں سول اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے. اسپتال انتظاميہ نے 3طلباء کے جاں بحق ہونے کي تصديق کر دي  جبکہ بعض دیگر زخميوں کي حالت  بھی نازک بتائي جارہي ہے. مقامي انتظاميہ نے علاقہ سيل کر کے تفتيش شروع کر دي ہے.

No comments:

Post a Comment