پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے قومی سیلکٹرز پر زور دیا ہے کہ جتنا جلدی ممکن ہو ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جائے.
کولمبو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی سٹارنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اعلان میں غیر ضروری تاخیر سے میگا ایونٹ جیتنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا.شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کا یہ مناسب وقت ہے.انھوں نے کہا کہ ٹیم کے جلد اعلان سے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار ہونے میں مدد ملے گی اور بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی.سابق قومی کپتان نے کہا کہ وہ محمد حفیظ کو کپتانی کے گر سکھائیں گے..
No comments:
Post a Comment