تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آج اسلام آباد میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالے جانے والے مارچ کی قیادت کریں گے.
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان زاہد حسین کاظمی کے مطابق ان کی جماعت آج ملک بھر میں عدلیہ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کرئے گی اور ریلیاں نکالی جائیں گی.ترجمان نے کہا کہ ان کی جماعت پہلے دن سے ہی عدلیہ کے ساتھ ہے اور اب بھی اسکے قابل احترام چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہوگی.زاہد کاظمی نے بتایا کہ عمران خان آج سپر مارکیٹ سے ڈی چوک تک ہونے والے یکجہتی مارچ کی قیادت کریں گے .
No comments:
Post a Comment