Monday, 11 June 2012

حسین حقانی نے کمیشن کی رپورٹ چیلنج کرنے کا عندیہ دے دیا



امريکا ميں پاکستان کے سابق سفير حسين حقاني نے کہا ہے کہ میموکمیشن کی کاروائی یک طرفہ تھی،ان کے وکیل رپورٹ کو چیلنج کریں گے.

ٹوئیٹر پراپنے پیغام میں سابق پاکستانی سفیر کا کہناتھا ميمو کميشن کی  رپورٹ کا مقصد دوسرے اہم مسائل سے توجہ ہٹا نا ہے.ان کا کہنا تھا کہ کميشن ايک سياسي تھا قانوني نہيں،اس لئے کسي کو قصوار يا معصوم ٹہرانا غلط ہے.حسین حقانی  نےالزام عائد کیا کہ  کمیشن نے ان کو سننے سے انکار کيا. انہوں نے مزيد کہا کہ  فوجي آمروں کي ہاں ميں ہاں ملانے والے اور انہيں آئين ميں ترميم کا حق دینے والے کسي فرد کي وفاداري کا فيصلہ نہيں کرسکتے .

No comments:

Post a Comment