Monday, 11 June 2012

میمو سچ،حقانی غدار،میمو کمیشن نے دھماکہ خیز رپورٹ سپریم میں جمع کرادی


میمو کمیشن کی تحقیقاتی سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے.

سپريم کورٹ ميں  میمو اسکينڈل کيس کی سماعت  چیف جسٹس کی سربراہی میں لاجر بینچ نے کی۔ لاجر بنچ کے سامنے ميمو کميشن کي رپورٹ پيش کي گئي جس میںمیمو کو ایک حقیقت قرار دیا گیا ہے.رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ حسين حقاني پاکستان چھوڑ کر امريکا ميں رہ رہے ہيں،انھوں نے ميموکے ذريعے امريکي مددحاصل کرنيکي کوشش کي. کمیشن کے مطابق حقاني نئي سيکيورٹي ٹيم کا سربراہ بننا چاہتے تھے. رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ بطور سفير حسين حقاني نے پاکستان سے وفاداري نہيں کي.  کمیشن کی رپورٹ کے ہمراہ چوبیس عدالتی حکم نامے، اٹھائیس متفرق درخواستیں، تین سو سے زائد  دستاویزی ثبوت، سی ڈیز سمیت کمیشن کی تمام کارروائی کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا گیا۔ ۔بعد ازاں عدالت نے رپورٹ عام کرنے کا حکم ديتے ہوئے کيس کي سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوي کر دي.عدالت نے  تمام فريقين کو نوٹس جاري کرتے ہوئے  سابق سفير حسين حقاني کو بھي آئندہ سماعت پر طلب کر ليا گيا ہے.
.....

No comments:

Post a Comment