راجیش ماپوشکر کی فلم"فراری کی سواری " سچن ٹنڈولکر کے نام کی وجہ سے کافی عرصہ سے خبروں میں ہے تاہم اب پتہ چلا ہے کہ لٹل ماسٹر فلم میں ظاہری طور پر کوئی کردار ادا نہیں کریں گے.
ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ بہت پہلے ہی کرلیا گیا تھا فلم میں سچن ٹنڈولکر کا کردار پس پردہ ہوگا تاہم تجسس کی خاطر فلم کی ریلیز تک اس بات کو خفیہ رکھا گیا .فلم کے تھنک ٹینکرچاہتے تھے کہ لوگوں کو خود سے اندازہ لگانے دینا چاہے کہ سچن ٹنڈولکر فلم میں کیا کردار ادا کریں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر کی یہی مہربانی کافی تھی کہ انھوں نے فلم کے لیے اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دی ،فلم میں ان کے کردار کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا.

No comments:
Post a Comment