Friday, 8 June 2012

لاستھ مالنگا ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی کے ایونٹ ایمبیسیڈر مقرر

 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کو ان کے ملک میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنا ایونٹ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے.

ایونٹ ایمبیسیڈر کے طور پر فاسٹ باولر دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کی پروموشن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ اس سلسلے میں ہونے والی ایڈورٹائزمنٹ کمپینز  میں بھی وہ نمایاں ہونگے.آئی سی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنی منفرد اور سٹائلش شخصیت کے باعث مالنگا اس مقصد کے لیے نہایت موزوں رہیں گے.لاستھ مالنگا نے ایونٹ ایمبیسیڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیاہے.اٹھائس سالہ  آئی لینڈر نے گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں وہ اب بھی سری لنکن سکواڈ کے اہم ترین رکن ہیں.انھوںنے تیس ٹیسٹ میچز میں ایک سو ایک  ،ایک سو اٹھارہ  ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سو چھیاسی  اور بتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں چالیس  وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں.
.


No comments:

Post a Comment