Friday, 8 June 2012

پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے لیے برطانیہ بھی متحرک ہوگیا



پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات کو دوبارہ سے دوستی کی پٹڑی پر لانے کے لیے برطانیہ بھی متحرک ہوگیا ہے.

ذرائع کے مطابق برطانوی سیکریٹری خارجہ ویلیئم ہیگ اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے .برطانوی سیکریٹری خارجہ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں امریکہ سے کشیدہ تلعقات کا معاملہ زیر بحث آئے گا.ذرائع کے مطابق ویلئیم ہیگ کی آمد کے موقع پر امریکی نائب وزیر دفاع پیٹر لیوے پہلے سے ہی اسلام آباد میں موجود ہونگے.
 

No comments:

Post a Comment