Friday, 1 June 2012

بھارت مذاکراتی ایجنڈے میں سیاچین کو شامل کرنے پر آمادہ ہوگیا


ایک بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہےکہ بھارت نے  اس ماہ ہونے والے سیکریٹری سطح مذاکرات کے دوران پاکستان سے سیاچین کے معاملےپر بات چیت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے.

اخبار کے مطابق گیارہ جون سے شروع ہونے والے دوروزہ مذاکرات کے ایجنڈے میں سرکریک اور سیاچین کے معاملے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے.اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کا  موقف ہے کہ سیاچین کا معاملہ ذیادہ پیچیدہ ہونے کی وجہ سے پہلے سرکریک ایشو پر بات چیت کر لی جائے.تاہم اخبار لکھتا ہےکہ پاکستان سرکریک پر اپنے کارڈز شو کرنے سے قبل یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ بھارت سیاچین کے معاملے پر کس حد تک لچک کا مظاہرہ کرتا ہے.واضح رہے کہ
سات اپریل کے حادثے میں 129 فوجیوں کی شہادت کے بعد پاکستان میں سیاچین سے فوجی کی واپسی کا معاملہ پوری شد و مد کے ساتھ اٹھایا جاتا رہا ہے.حادثے کے فورًا بعد وزیر اعظم من موہن سنگھ سے اپنی غیر رسمی ملاقات میں صدر آصف زردای بھی سیاچین سے فوجوں کی واپسی سے متعلق بات چیت کر چکے ہیں.

No comments:

Post a Comment