Friday, 1 June 2012

لینل میسی نے ٹیٹو ولانووا کو گارڈیولا کا نعم البدل قرار دے دیا


سٹار فٹبالر لینل میسی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بارسلونا کے نئے کوچ      ٹیٹو ولانوواپیپ گارڈیولا کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے اور ان کے صحیح نعم البدل ثابت ہونگے. 

کوچ کی رخصتی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لینل میسی کا کہنا تھا کہ بارسلونا کی ٹیم گارڈیولا کی کمی سے پہچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.میسی نے امید ظاہر کی ہے کہ گارڈیولا کے جانے کے بعد بھی بارسلونا کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا.ان کا کہنا تھا کہ نئے کو چ کی فلاسفی اور طریقہ کار بھی گارڈیولا ہی کی طرح ہے اور امید ہے کہ وہ سابق کوچ کی پالیسوں کو جاری رکھیں گے.واضح رہے کہ اکتالیس سالہ گارڈیولا دو ہزار آٹھ سے بارسلونا کے باس چلے آرہے تھے اور ان کو بارسلونا کی تاریخ کا کامیاب ترین کوچ سمجھا جاتا ہے.ان کے دور میں ٹیم نے 14 ٹائٹل اپنے نام کیے اور اسی وجہ سے گارڈیولا کو بارسلونا میں نہایت مقبولیت حاصل ہے.

No comments:

Post a Comment