Tuesday, 19 June 2012

سپریم کورٹ میں آج کا دن بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے مختص



چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو حکم دیا ہے کہ آج بلوچستان کے لاپتہ افراد کے کیس کے علاوہ دیگرتمام کیسز کی سماعت کینسل کردی جائے .
 بلوچستان امن امان کیس کی سماعت کے دوران  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  بلوچستان کے 138 گمشدہ افراد میں سے ہر ایک کیس کا ون بائے ون جائزہ لیا جائے گا.دوران سماعت چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کی بازیابی میں عدم پیش رفت پر برہمی کا اظہار کیا.اٹارنی جنرل بلوچستان نے ملبہ فوج اور خفیہ اداروں پر ڈالتے ہوئے کہا انہیں فوجی علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں.اٹارنی جنرل نے کہا کہ اغواء اور گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق فوج اور ایف سی سے پوچھا جائے.عدالت نے سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری دفاع اور ایف سی کے کمانڈر میجر جنرل عبیداللہ خٹک کو آج طلب کرلیا.

No comments:

Post a Comment