Tuesday, 19 June 2012

اعتزاز نے فیصلے کے وقت غیر حاضری کی وجہ بتادی



سابق وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کے وکيل بيرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ، انہوں نے اسپيکر رولنگ کيس ميں ججز کا  فيصلہ پہلے بھانپ لیا تھا اس لیے وہ آرڈر سنائے جانے کے وقت عدالت میں نہیں آئے.
سپریم کورٹ کی عمارت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم کی سزا کے خلاف اپیل تیار کی تھی مگر پارٹی کا فیصلہ تھا کہ اپیل دائر نہیں کی جائے گی. اعتزاز احسن نے کہاکہ اسپيکر رولنگ کيس ميں عدالتي فيصلہ آنے سے پہلے ہي  عدالتي بنچ کے تينوں ججز کے چہرے پر واضح تھا.

No comments:

Post a Comment