Tuesday, 19 June 2012

گیلانی کی وزارت عظمی سے فراغت کا باضابطہ سرکاری اعلان


کابینہ ڈویژن نے یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمٰی ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  عدالتی فیصلے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیر اعظم نہیںرہے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، وزیر اعظم کے مشیر اور خصوصی معاونین کے عہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں تاہم وفاقی وزراء اور کابینہ کے دوسرے ارکان پندرہ روز تک مراعات استعمال کر سکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں پینتیس وزراء، اٹھارہ وزرائے مملکت چار مشیر اور چھ خصوصی معاونین شامل تھے۔ اس سےقبل  الیکشن کمیشن نے  یوسف رضا گیلانی کی 26 اپريل سے  نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

No comments:

Post a Comment