Tuesday, 12 June 2012

پاک بھارت دفاعی سیکریٹریوں کے درمیان مذاکرات اختتام پزیر



پاکستان اور بھارت کے سیکریٹریز دفاع کے درمیان دو روزہ مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے ہیں.


مذکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی جب کہ شیشکانت شرما بھارتی وفد کے سربراہ تھے.مذکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ سیاچین کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز کا تبادلہ کیا ہے.انھوں نے بتایا کہ مذاکرات ٹیموں نے سیاچین کے حوالے سے سفارشات کی ایک لسٹ تیارکی ہے جسے اپنی اپنی حکومتوں کو پیش کیا جائے گا.مذکرات میں دونوں ممالک نے سیاچین کو وزرائےخارجہ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے.

No comments:

Post a Comment