Friday, 15 June 2012

امریکی بازیگر نک ولنڈا نے نیا سنگ میل عبور کر لیا


امریکی بازیگر نک ولنڈا نے امریکہ اور کینڈا کی سرحد پر واقعہ دنیا کی  مشہور آبشار "نیاگرا  "پر تنی ہوئی رسی کے اوپر بغیر کسی سہارے کے چلنے کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے.

پچھلے ایک سو سالوں کے دوران ولنڈا یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بازیگر ہیں،اس سے قبل آخری مرتبہ یہ سنگ میل گریٹ بلنڈن نے عبور کیا تھا.نک ولنڈا نے تقریبا دو انچ موٹی رسی کے اوپر آبشار سے ایک سو چھیانوے فٹ بلندی پر کامیابی سے اپنا سفر مکمل کیا .انھوں نے مقررہ فاصلہ تیس منٹ سے بھی کم وقت میں طے کرلیا.اس موقع پر آبشار کے دونوں جانب  امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر موجود ہزاروں شائقین نے دل کھول کر نک ولنڈا کو خراج تحسین پیش کیا.
.

No comments:

Post a Comment