امیر جماعت اسلامی منورحسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف سازش نے نقاب ہونے پر صدر اور وزیر اعظم بلاتاخیر مستعفی ہو جائیں
لاہور میں عدلیہ بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام کا خاتمہ قریب ہے تاہم حکمران عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے دیگر ایشوز کھڑے کر رہے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام،بے انصافی ،مہنگائی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں.انھوں نے کہا کہ دولت کے پجاری کے ذریعے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی سازش حکومت کے اپنے گلے پڑ گئی ہے.
No comments:
Post a Comment