Friday, 15 June 2012

بارسلونا کو پیپ گارڈیولا کا جانشین مل گیا


پیپ گارڈیولا کے سابق معاون ٹیٹو ولانووا نے بارسلونا کی منیجر اور ہیڈ کو چ کی حثیت سے کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کر لیا ہے.

اپریل میں کلب سے رخصتی کے بعد گارڈیولا نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد ولانووا ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.معاہدے کےبعد پریس کانفرس سے خطاب میں نئے بارسلونا باس نے اپنے پیش رو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.ان کا کہنا تھا کہ گارڈیولا کے ساتھ پانچ سال تک کام کرنا ایک اعزاز ہے.انھوں نے کہا کہ چیلسی سے شکست کے بعد سابق بارسلونا باس نے انہیں بتا دیا تھا کہ وہآرام کرنا چاہتے ہیں اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں   اب انہیں دی جائیں گی.

No comments:

Post a Comment