چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ امریکہ سے مذکرات کے دوران اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا تھا کہ پاک فوج امریکی دباؤ میں نہیں آئے گی.جنرل خالد شمیم نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق امریکی الزام کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ پاکستان پوری دلجمی کےساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے.ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے پاک فوج اور عوام نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں.انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے.واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے الزام عائد کیا تھا کہ قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں جن کے خلاف پاکستان کاروائی نہیں کررہا ہے.لیون پنیٹا نے دھمکی دی تھی کہ پاکستان سے متعلق امریکہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے.
No comments:
Post a Comment