ملک میں بجلی کی کمی بڑھ کر چھ ہزار تین سو میگا واٹ ہوگئی ہے جس کے بعد شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے.
انرجي مينجمنٹ سيل کي جاري کردہ رپورٹ کے مطابق بجلي کي مجموعي پيداوار11ہزار480 ميگاواٹ اور طلب 17ہزار780ميگاواٹ ہے.سسٹم کو ہائيڈل سے4500ميگاواٹ،تھرمل سے 1390ميگاواٹ اور آئي پي پيز سے5590ميگاواٹ بجلي مل رہي ہے. کراچي اليکٹرک سپلائي کمپني کو 670ميگاواٹ بجلي فراہم کي جا رہي ہے.انرجي مينجمنٹ سيل نے شارٹ فال ميں اضافے کاذمے دارتربيلا اور منگلا ڈيموں ميں پاني کي کم آمدکوقراردياہے،جس کي وجہ سے ہائيڈل پيداوار ميں کمي کا سامنا ہے.دوسري جانب شديدگرمي کے دوران بڑے شہروں ميں ہر گھنٹے بعد ايک گھنٹے کيلئے بجلي کي لوڈشيڈنگ ہو رہي ہے،جبکہ چھوٹے شہروں اور ديہات ميں18سے20گھنٹے تک بجلي کي بندش کا سلسلہ جاري ہے
No comments:
Post a Comment