Tuesday, 5 June 2012

راجہ پرویز اشرف کی وزارت میں لاکھوں ڈالر مالیت کا سکینڈل قبل ازوقت بے نقاب



وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں لاکھوں ڈالر مالیت کے ایک سکینڈل کا قبل ازوقت انکشاف ہوگیا ہے.

قومی اخبار نے انتہائی باخبرذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ  راجہ پرویز اشرف کی وزارت سیکورٹی مقاصد کے لیے چین سے 150 ملین ڈالرز کی  ایسی  ریڈیو ٹرکنگ ٹیکنالوجی خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جسے وزارت داخلہ دو ہزار نو میں مسترد کر چکی ہے.ذرائع کے مطابق حکومتی عہدیداروں نے اب گوٹا ٹرکنگ ٹیکنالوجی چین سے خریدنے کی ذمہ داری وزارت آئی ٹی کو سونپ دی ہے حلانکہ اس سے بہتر ٹیکنالوجی ملک میں موجود ہے.امکان ہے کہ صدر زرداری اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران متعلقہ کمپنی سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیں گے.ذرائع کے مطابق دو ہزار نو میں تفصیلی سٹڈی کے بعد ثابت ہوا تھا کہ گوٹا سسٹم نامناسب ہے مگراس کے باوجود اب وزارت آئی ٹی کے ذریعے منصوبے پر عمل درآمد کی کوشش کرائی جارہی ہے.

No comments:

Post a Comment