کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن قابو سے باہر ہوگیا ہے اور تازہ واقعات میں مزید سات افراد تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں.
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر کے لاش فیڈرل بی بلاک چودہ میں پھینک دی جبکہ ایک اور لاش گارڈن ایریا سے ملی ہے.ملیر میں کے ڈی اے چورنگی اور میر پور روڈ سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں.دستگیر اور گلشن اقبال کے علاقےمیں بھی دو افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے.سرجانی ٹاؤن میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے لاش کے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا گیا.دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں ہی چھاپہ مارکر چار ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے.
No comments:
Post a Comment