Tuesday, 5 June 2012

وقار یونس آسٹریلوی ٹیم کے باؤلنگ کوچ بننے کے لیے تیار،بورے والا ایکسپریس نے انٹرویو بھی دے دیا


قومی کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان اور حال ہی میں گرین شرٹس کی کوچنگ سے استعفیٰ دینے والے وقار یونس آسٹریلیا کا باؤلنگ کوچ بننے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو انٹرویو بھی دے دیا ہے۔


آسٹریلیا کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ کریگ میکڈرمٹ کے چھوڑ جانے کے بعد سے خالی ہے اور اس عہدے کے حصول کے لیے سڈنی میں مقیم وقار یونس نے کرکٹ آسٹریلیا کے ٹیم پرفارمنس مینیجر پیٹ ہاورڈ کو انٹرویو دیا ہے۔
 واضح رہے کہ تقریبا دس ماہ قبل وقار یونس   نے صحت کے مسائل اور ذاتی وجوہات کی وجہ سے قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی تھی  اور استعفیٰ دے دیا تھا ۔ تاہم آسٹریلیا کی کوچنگ میں دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو ان کے مسائل حل ہو چکے ہیں یا پھر انہوں نے بہانہ تراش کے قومی کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری چھوڑی تھی ۔


 

No comments:

Post a Comment