Thursday, 14 June 2012

یمن میں القاعدہ اور فوج کے درمیان لڑائی ،چالیس شدت پسندوں سمیت اڑتالیس ہلاک


یمن میں سیکورٹی فورسز اور القاعدہ کے درمیان جاری چھڑپوں میں چالیس شدت پسندوں سمیت اڑتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

سرکاری میڈیا کے مطابق چھڑپیں جنوبی صوبے آبیان میں ہوئیں جس کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے.یمنی فوج  شقراء کی جانب بھاگنے والے شدت پسندوں کا پیچھا کر رہی ہے اور سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے  آخری محفوظ ٹھکانے میں تین سو کے قریب شدت پسند موجود ہیں.شقراء میں ہی  القاعدہ  کے ٹھکانوں پر سو سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن میں چالیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں.حملوں میں دو فوجی اور چھ سولین بھی ہلاک ہوئے.

No comments:

Post a Comment