برطانوي وزيرخارجہ وليم ہيگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان ميں کسي سياسي جماعت کے ساتھ نہيںبلکہ جمہوريت کے ساتھ ہے.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوي وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ، وزيراعظم ، وزير خارجہ ، وزير ِخزانہ اور حزب اختلاف کے کچھ رہنماؤں سے ان کي ملاقاتيں کافي اچھي رہيں.ولیم ہیگ نے کہا کہ وہ پاکستان ميں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بہت دلچسپي رکھتے ہيں.امريکا سے متعلق بات کرتے ہوئے برطانوي وزير خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان اور امريکا کے درميان ثالثي کرنے نہيں آئے تاہم دونوں ممالک کے درميان اچھے تعلقات چاہتے ہيں.وليم ہيگ نے امید ظاہر کی کہ جلد ہي پاکستان اور امريکا اپنے اختلافات دور کرليں گے.
.............
No comments:
Post a Comment