سپريم کورٹ ميں توہين عدالت سے متعلق اسپيکر کي رولنگ کے خلاف کيس کي سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بد تہذیبی کی انتہا کر دی.
کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر نہ صرف معزز جج صاحبان کے خلاف ہتک آمیز کلمات ادا کئے بلکہ نازیبا اشارے بھي کئے.عرفان قادر حامد خان کے دلائل کے دوران مسلسل کاروائی میں مداخت کرتے رہے جبکہ انھوں نے عدالت کی جانب سے مسلسل تنبہہ بھی نظر اندازکردی. انہوں نےوزیر اعظم کے خلاف عدالتي کارروائي پر معزز ججز کے بارے ميں کہا کہ وہ فيصلہ سنانے کے بعد بھاگ گئے تھے. اس پر وہاں موجود وکلاء مشتعل ہو گئے اور اٹارني جنرل کي جانب بڑھنے لگے جس پر حالات کو ٹھنڈا کرنے کے لیےسیکورٹی طلب کرنا پڑی.بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی.
No comments:
Post a Comment