Monday, 4 June 2012

تین دھائیوں تک دلوں پر راج کرنے والی ریکھا کے لیے آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ



تقریبا تین دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا.

آئی آئی ایف اے کا فلمی میلہ سات سے نو جون تک سنگا پور میں سجے گا جہاں ماضی کی معروف اداکارہ ریکھا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا.
ایک طرف جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا ریکھا پر فلمائے گئے صدا بہار گیتوں پر پیش کریں گی رقص تو دوسری جانب اداکارہ کو ان کی شاندار خدمات پر آؤٹ سٹینڈنگ ایوارڈ سے نوازا جائے گا.ایوارڈ ملنے کی خبر پر ریکھا نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ سینما کے ساتھ ان کی محبت ہمیشہ فلم دیکھنے والوں تک پہنچتی رہے گی.ریکھا نے اپنے فلمی کیریر کا آغاز انیس سو ستر میں فلم ساون بھادوں سے کیاتھا ،اس کے بعد نمک حرام ،مقدرکاسکندر،خوبصورت ،سلسلہ اور امراؤ جان جیسی کامیاب ترین فلمیں ان کی پہچان بنیں .

No comments:

Post a Comment