خبیر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن میں کم ازکم دس شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آج صبح وادی تیرہ میں تین مکانوں کوگھیرے میں لے لیا جن میں مشتبہ شدت پسند رپوش تھے.یہ گزشتہ چند روز کے دوران فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں دوسری کاروائی ہے.اس سے قبل 29 مئی کو اسی علاقے میں آپریشن کے دوران چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا.
No comments:
Post a Comment