Thursday, 7 June 2012

متحدہ قومی موومنٹ کی تجاویز پر ارکان پارلیمنٹ کے سفری الاؤنس میں اضافہ منظور


ایک ایسے وقت جب  ملک کو بیرونی  قرضوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،سینٹ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کے سفری الاؤنس میں سو فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے.

کمیٹی نے قومی اسمبلی  اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا وقفہ سات دن سے کم کر کے چار دن کر دیا ہے تاکہ ارکان غریب ٹیکس دھندگان کے پیسوں سے ذیادہ سے ذیادہ الاؤنس حاصل کر سکیں.ارکان کے ہوائی سفر کے الاؤنس میں سو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ سڑک کے ذریعے سفر میں تین سے تیس روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا جائے گا. دلچسب بات یہ ہے کہ یہ تجاویز ایسے سنیٹرز نے دی ہیں جن کا تعلق مڈل کلاس طبقے کی نمائندہ ہونے کی دعوے دار جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ہے.کمیٹی کی سفارشات کو اب حتمی منظوری کے لیے قومی اسمبلی بھجوایا جائے گا.

No comments:

Post a Comment