سپريم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کي سينٹ کي رُکنيت معطل کردي ہے.
سپریم کورٹ میں دہري شہريت کيس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی. کيس کي سماعت کے بعد عدالت نے عبوري حکم ميں لکھا کہ آرٹيکل 63 کے تحت رحمان ملک اليکشن لڑنے کے اہل نہيں تھے.فيصلے ميں لکھا گيا ہے کہ رحمان ملک سے شہريت واپس کرنے کا فارم طلب کيا گيا، ليکن يہ دستاويز عدالت کو پيش نہيں کي گئي. رحمان ملک کي شہريت چھوڑنے سے متعلق غير واضح دستاويزات دی گئیں.عدالت نے کہا کہ رحمان ملک کے دونوں خطوط سے واضح ہے کہ ديا گيا ڈکلريشن موجود نہيں.عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بادي النظر ميں رحمان ملک نے جب سینٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو اس وقت وہ برطانوی شہری تھے.
No comments:
Post a Comment