سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سیاست دانوں میں رقوم کی تقیسم سے متعلق حبیب بینک کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی.
1990 کے الیکشن کے دوران سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی.عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران مرکزی بینک کے گورنر یاسین انور کو کیس میں معاونت کی ہدایت کی تھی .عدالت نے ایک مرتبہ پر متعلقہ حکام کو مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مالی سکیم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے دونوں کمیشنز کی رپورٹس پیش کی جائیں.سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر نے وزارت قانون سے معلومات کے حصول کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا.
No comments:
Post a Comment