Monday, 4 June 2012

ہالی ووڈ بیوٹی کوئین انجلینا جولی آج سنتیس برس کی ہو گئیں


شوبز کی دنیا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ  بیوٹی کویئن انجلینا جولی آج اپنی سنتیسویں سالگرہ منارہی ہیں.

ہالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئین نے شوبز سے وابستہ گھرانے میں آنکھ کھولی ،ان کے والد ین بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھے.یوں خوبصورت نین نقش والی جولی کو اداکاری ورثے میں ملی.اس لحاظ سے گلمیر کی دنیا میں ان کے آمد بھی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی.انجلینا نے اب تک دو شادیاں کی ہیں اور آج کل تیسری کی تیاریوں میںمصروف ہیں.ان کی پہلی شادی "جونی لی ملر" سے ہوئی جبکہ دوسری بار وہ" بلی بوب تھورٹن " کی دلہن بنیں.شاید جولی کو کسی آئیڈیل شوہر کی تلاش تھی اس کےلیے بالاخر ان کی نگاہ بریڈ پٹ پر ٹھر گئ ،جن کے ساتھ حال ہی میں ان کی منگنی ہو گئی ہے.اپنے فلمی کیریر کے دوران انجلینا جولی نے فلمسازی کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کی.انھوں نے اپنی ہدایت کاری میں فلم " ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی " بنائی جب کہ فلم کی کہانی بھی انھوں نے خود لکھی تھی.شوبز کے علاہ انجلینا سوشل سروس کے شعبے میں بھی کافی متحرک رہتی ہیں،اقوام متحدہ نے حال ہی میں انھیں اپنا  خصوصی سفیر برائے مہاجرین مقرر کیا ہے.

No comments:

Post a Comment