دنیاء کرکٹ میں ریکارڈز کے انبار لگانے والے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں متعدد نئے اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں.
بوم بوم آفریدی دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھیںسب سے پہلے پچاس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے.سری لنکا کے خلاف اپنے 50 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کو یادگار بناتے ہوئے آفریدی نے پہلے محض 33 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے اوربعد ازاں دو وکٹیں اپنے نام کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.آفریدی کو اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا.ٹی ٹوئنٹی میں یہ ساتواں موقع تھا جب مین آف دی میچ کا ایوارڈ شاہد کے نام ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے.سری لنکا کےخلاف میچ میں پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر وہ واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے اب تک ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 500 سے زائد رنز بنانے کے علاوہ پچاس سے ذیادہ وکٹیں بھی لے رکھی ہیں. ابھی شاہد آفریدی کی بہت کرکٹ باقی ہے اور ماہرین کے نزدیک اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو مزید کئی ریکارڈز پاکستان کی جھولی میں ڈال سکتے ہیں. آل دی بیسٹ لالا!!!
No comments:
Post a Comment