Monday, 18 June 2012

پاک فوج کا حکومت کو عدلیہ کے ساتھ تصادم سے گریز کا مشورہ


پاک فوج حالیہ عدلیہ مخالف مہم کا گہری نگاہ سے بغور جائزہ لے رہی ہے اور اس نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے.

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ تصادم سے گریز کیا جائے اور صورتحال کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک نہ لا جائے.ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاک فوج ملک ریاض ،میڈیا کے کچھ ارکان اور مبینہ طور سرکاری تائید کے ساتھ چلائے جانے والے عدلیہ مخالف مہم پر بظاہر خاموش رہی ہے تاہم اندرون خانہ حکومت کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے.پاک فوج کی جانب سے حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ معاملے کو آئینی حدود کے اندر رہ کر حل کیا جائے.

No comments:

Post a Comment