امریکی صدر اوباما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں نے پاکستان اور افغانستان کے معاملے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے.
میکسیکو میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نےمحسوس کیا کہ امریکا اور روس کو افغانستان اور پاکستان میں موجود شدت پسند عناصر سے خطرات لاحق ہیں.ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نیٹو سپلائی کے متبادل روٹ کے لیے امریکا کی مدد کو تیار ہے.واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد روس کے نادرن نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کو سامان کی رسد جاری ہے.
No comments:
Post a Comment