Monday, 18 June 2012

امریکی سنیٹر جان مکین کا شام کے خلاف فوجی کاروائی پر زور


امریکی سنیٹر جان مکین نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کی  بشر الاسد حکومت  کے خلاف فوجی کاروائی کی جائے.


واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے جان مکین کا کہنا تھا کہ شامی حکومت اب مظاہرین کے خلاف گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعال کرنے لگی ہے.ان کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشرالاسد ٹینکوں اور گن شپ ہلی کاپٹروں کی مدد سے 15 ماہ سے جاری مزاحمت کچلنا چاہتے ہیں.جان مکین نے کہا کہ شامی افواج کو اب مزاحمت کاروں اور احتجاج کرنے والوں کو مارنے کے لیے کھلی چھٹی دے دی گئی ہے.انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بشر الاسد مزید مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں.

No comments:

Post a Comment