Tuesday, 19 June 2012

سابق چیلسی سٹار ڈی ڈئیر ڈروگبا نے بالآخر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا



آئیوری کوسٹ سٹرائکر ڈی ڈئیر ڈروگبا نے بالآخر اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے اور کل وہ چینی کلب "شہنگائی شہن ہُوا" کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے.

چونتیس سالہ کھلاڑی کے متعلق کافی عرصے سے خبریں زیر گردش کر رہی تھی کہ وہ چینی کلب کو جوائن کرنے والے ہیں تاہم اس کا حتمی اعلان وہ کل کریں گے.توقع ہے کہ سابق چیلسی سٹار چینی کلب سے اڑھائی سال کا معاہدہ کریں جہاں ان کے سابق ٹیم میٹ "نیکولس انلکا" پہلے سے موجود ہیں.شہن ہُوا کی جانب سے ابھی تک باضابطہ معاہدے کی تصدیق نہیں کہ گئی تاہم انتظار کیا جارہا کہ پہلے ڈروگبا اپنی ویب سائٹ پر کلب میں شمولیت کا اعلان کردیں.ڈروگبانے حال ہی میں چیلسی کو چیمپئینز لیگ کا ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ،امید ہے کہ وہ چودہ جولائی کو بیجنگ کے خلاف نئے کلب کی جانب سے ڈیبیو کریں گے.

No comments:

Post a Comment