کچھ ہی عرصہ قبل رنویر سنگھ کے بارے میں یہ خبریں سننے کو ملییں کہ "بینڈ ،بجا،بارات" ہیرو سوناکشی سہنا کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے پائے گئے ہیں .پھر ان کی کچھ تصاویر سامنے آتی ہیں جن میں وہ دبلی پتلی انوشکا شرما کے ساتھ ایک رسٹیورنٹ میں دیکھے گئے جبکہ دونوں نے فلم بھی ایک ساتھ دیکھی.
میڈیا کی جانب سے بار بار اصرار کے باوجود رنویر ان دونوں بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں کچھ بتانے سے ہمیشہ گریز کرتے رہے ہیںتاہم اب انھوں نے کسی حد تک اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے.
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رنویر نے بالاخر انوشکا سے تو اپنے قریبی تعلق کا اعتراف کر لیا تاہم سوناکشی سہنا کے بارے میں وہ ابھی بھی بات کو گول کر گئے.انوشکا کے باے میں بالی ووڈ ہیرو کا کہنا تھا کہ وہ ان کے اُن قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں جن پر وہ بھروسا کرتے ہیں.رنویر کا کہنا تھا کہ انوشکا شروع سے ہی ان کی دست راست رہی ہیں اور اداکارہ نے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا ہے.اس لیے جب بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ ایک ساتھ اچھا وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں.دوسری جانب سوناکشی سے متعلق سوال پر رنویر نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ ان کے ساتھ تعلق محض کام کی حد تک ہے.ان کا کہنا تھا کہ وہ سوناکشی سے سیٹ پر بھی ذیادہ بات نہیں کرتے اور اداکارہ سے رابطہ فقط شوٹنگ کے دوران ہی ہوتا ہے.اب رنویرکی اس وضاحت میں کہاں تک صداقت ہے ،یہ تو آنے والا وقت ہی بتایے گا!!!=-=-=-=-=-=-=-=-=
No comments:
Post a Comment