Tuesday, 19 June 2012

قدرت نے پاکستانی قوم کو توانائی بحران کا حل دے دیا


لوڈ شڈنگ کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ جہلم میں پچاس کروڑ ٹن کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے ملک میں جاری توانائی کے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی.


وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک آسٹریلوی کمپنی کو جہلم میں سروے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس نے اللہ کے فضل وکرم سے علاقے میں کوئلے کے وسیع ذخائر کی خوشخبری دی ہے.وزیر اعلی نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ حکومتوں نے جہلم میں سروے کیوں نہیں کرایا.پنجاب میں جاری لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ وہ وہ مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے سے قبل مرجانا پسند کریں گے.

No comments:

Post a Comment